ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل،بھارتی سورما بے بسی کی تصویر بن گئے

اسٹاف رپورٹ
ڈھاکا : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف بھارتی سورما بے بسی کی تصویر بن گئے۔ اسٹار بیٹسمین یووراج کی سری لنکن بالرز کے سامنے ایک نہ چل سکی، کپتان دھونی بھی ہاتھ ملتے رہ گئے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے آخری پانچ اوورز بھارت کے لئے تباہی کا پیغام لائے۔ توقع تھی کہ بھارت بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ لیکن سری لنکن بالرز نے بھارت ہی کی لنکا ڈھادی۔

سولہواں اوور شروع ہوا تو ویرات کوہلی نے ایک چھکا اور دو چوکے لگائے جس سے کھیل میں تیزی آگئی۔ لیکن پھر سری لنکن کھلاڑیوں کو بھی ہوش آگیا۔
سینیر کھلاڑی جے وردھنے نے بولرز کو گائڈ لائن دی۔ اور یووراج سنگھ کو ایسی گیندیں کرائیں کہ پریشانی ان کے چہرے سے ظاہر ہوگئی۔

سترہ ویں اوور بھی یووراج بے بسی کی تصویر بنے رہے، جس پر ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کپتان دھونی بھی پریشان ہوئے۔ یہی نہیں کمنٹریٹرز نے بھی یووراج کی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ اٹھارویں اوورکے دوران ڈگ آؤٹ میں بیٹھے دھونی اسی خواہش میں مچلتے رہے کہ کسی طرح یووراج آؤٹ ہوجائے تو وہ جاکر اسکور آگے بڑھائیں۔

انیس ویں اوور کی پہلی گیند پر یووراج کی اننگز کا خاتمہ ہوا، انہوں نے اکیس گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، پھر دھونی میدان میں آئے لیکن سری لنکن بالرز نے انہیں بھی آزادانہ طور پر نہیں کھیلنے دیا۔

بیسویں اوور میں بھارتی بیٹسمینوں کی پریشانی کا عالم یہ تھا کہ شارٹ نہ لگنے پر غصے کا اظہار کیا۔ دھونی بھی بار بار اسکور بورڈ دیکھتے رہے۔ کوہلی آخری گیند پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا چیمپئن بن گیا، جبکہ بھارت اپنا سا منہ لے کر رہ گیا۔ سماء

گئے

Narendra Modi

crude

world health organization

Tabool ads will show in this div