بیلٹ پیپرزکچرےسے ملنےپررابطہ کمیٹی کااظہارتشویش

کراچی کےعلاقےقیوم آباد کی کچراکنڈی سے بیلٹ پیپرزملنےپرایم کیوایم نے اظہارتشویش کیاہے۔

قیوم آباد کي کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرزملنے کےمعاملےپرایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نےتشویش کااظہارکیاہے۔ رابطہ کمیٹی نےسوال کیاہےکہ الیکشن کمیشن جواب دےکہ بیلٹ پیپرز کچراکنڈیوں پر کہاں سے آئے؟

رابطہ کميٹي نےمطالبہ کیاکہ اس معاملے پرچیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہو جائیں۔

رابطہ کميٹي کامزید کہناتھاکہ یہ حقیقت آشکارہوتی جارہی ہے کہ پولنگ ایجنٹوں کو کیوں نکالا گیا؟شام چھ بجے کے بعد پوسٹ پول رگنگ کر کے نتائج کو تبدیل کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نےسوال کیاکہ بیلٹ پیپرز کیسے اور کہاں سے باہر آئے؟اعليٰ عدالتيں نوٹس ليں اوراس کے بعد الیکشن کمیشن کیخلاف عدالتی کارروائی میں دیر نہ کی جا ئے۔

election results 2018

Tabool ads will show in this div