پی ٹی آئی کواہم نشستوں پرشکست سےعمران خان رہنماؤں سے ناراض

اہم نشستوں پرشکست نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جیت بدمزہ کردی۔
پی ٹی آئی کی کچھ اہم حلقوں پر شکست پرتين علاقائی صدورکی شامت آگئی۔ناقص کارکردگی پرعلیم خان،اسحاق خاکوانی اوررائےحسن نوازکو عمران خان نےریڈارپررکھ لیاہے۔وسطی پنجاب میں پی ٹی آئی کی واضح برتری کا خواب چکنا چور ہوگیاہے۔
عمران خان برہم ہیں کہ علیم خان کی سفارش کردہ42 ٹکٹوں میں سے33 پر شکست کیوں ہوئی؟۔عمران خان نے ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیاہے۔علیم خان کی جانب سے حماد اظہر،شفقت محمود،کرامت کھوکھر،راحت بھٹی کوٹکٹ دینےکی مخالفت کی گئی تھی تاہم ٹکٹس دینےکی مخالفت کے باوجود چاروں امیدوارجیت گئے۔
واضح رہےکہ اس کےعلاوہ گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال میں بھی پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عمران خان اپنی سیٹ بھی چند سوووٹوں کی برتری سےجیت سکے۔