عمران عباس کی جھلک دیکھنےہزاروں مداح امڈ آئے

Jul 29, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Actor-Imran-Abbas-Isb-Pkg-29-07.mp4"][/video]

پسندیدہ کھلاڑی یا فنکار کو ملنے کی کسے خواہش نہیں ہوتی۔ ٹی وی اور فلم اسٹار عمران عباس اسلام آباد کے شاپنگ فیسٹیول میں پہنچے تو مداح خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

اسلام آباد کے معروف مال میں شاپنگ فیسٹیول سجاتومداحوں کو سپر اسٹارعمران عباس سے ملانے کا بہانہ مل گیا۔عمران عباس کو دیکھنےکےلیےمداحوں کاتانتا بندھ گیا۔ہر کسی نے عمران سے مل کرخوشی  کا اظہار کیا۔

اسلام آباد والوں کی محبت دیکھ کرعمران عباس یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ بھی زندہ دلوں کا شہر ہے۔چھٹی کے روز پسندیدہ فنکار سے ملاقات پرجڑواں شہروں کے باسیوں کے تو ایک ٹکٹ میں دو مزے ہو گئے۔

 

انٹرٹینمنٹ

film actor

Tabool ads will show in this div