انضمام اور مشتاق کپتان کو مبارکباد دینے اسلام آباد پہنچ گئے

ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹيم کے 2 کھلاڑی انضمام الحق اور مشتاق احمد اپنے کپتان کو مبارکباد دينے اسلام آباد پہنچ گئے، انضمام کا کہنا ہے کہ عمران خان استاد ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی فتح کی مبارکباد دینے ورلڈ کپ 1992ء کے کھلاڑی عمران خان سے ملنے اسلام آباد پہنچ گئے، سینیٹر فیصل جاوید اور علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فتح کرکٹر سمیت پوری قوم کیلئے فخر کی بات ہے، ان کی کامیابی سے نظام کی بہتری ہوگی۔

مشتاق احمد کہتے ہیں کہ 22 سال کی قربانیوں کا عمران خان کو صلہ ملہ، یقین ہے وہ جو کہتے ہیں کر کے دکھائیں گے، پاکستان مشکل صورتحال میں ہے، ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ہاری ہوئی صورتحال سے جیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، پوری قوم کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔

PTI

IMRAN KHAN

mushtaq ahmed

Election 2018

#GE2018

Inzimam ul Haque

Tabool ads will show in this div