آزاد اراکین کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا آغاز

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Independent-Candidate-Talk-Bani-Gala-Isb-28-07.mp4"][/video]

تحريک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز کر ديں، آزاد اميدواروں کي بني گالہ آمد کا سلسلہ جاري ہے، پنجاب سے چار اراکين صوبائي اسمبلي عمران خان کے قافلے ميں شامل ہوگئے۔

حکومت سازی کی مشاورت کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنی گالہ آمد ہوئی ، عارف علوی،اسدعمر،رمیش کمار،شہریارآفریدی ،جہانگیر ترین آزاد صوبائی اراکین کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے۔

آزاد صوبائی اراکین نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جہاں نو منتخب آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔

پنجاب سے4اراکین صوبائی اسمبلی کی عمران خان سےملاقات کی ، اس موقع پر سینئرمرکزی رہنما جہانگیرترین بھی ملاقات میں موجود تھے کبیروالاسے حسین جہانیاں گردیزی پی ٹی آئی کےقافلےمیں شامل ہوئے لیہ سے سید رفاقت،بشارت رندھاوا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا ۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممتازبھٹو سے بھی رابطہ کیا عمران خان نے ممتازبھٹو کو فوری طور پر اسلام آباد بلالیا، ممتازبھٹو نے جواب میں کہا کہ اگلے2سے3روزمیں اسلام آبادآؤں گا۔

ذرائع کے مطابق ممتازبھٹو کو صدر بنايا جائے يا گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے تاہم عمران خان ممتازبھٹو سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی ریہائش گاہ بنی گالہ میں سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے جبکہ پولیس اور ایف سی اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

 

PTI

IMRAN KHAN

BANI GALA

independent candidate

mumtaz bhutto

Tabool ads will show in this div