عمران خان کی شیروانی موضوع بحث بن گئی

پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن میں واضح اکثریت کے بعد عمران خان متوقع وزیراعظم ہیں۔ایسے میں تقریب حلف برداری پر لوگ انہیں کالی شیروانی میں نہیں دیکھنا چاہتے،لوگوں کاکہناہےکہ نئے پاکستان میں کچھ نیا ہونا چاہیئے۔
عمران خان شیروانی تو تین مرتبہ پہلے بھی پہن چکے ہیں لیکن وہ تو شادی کی شیروانیاں تھیں،اب چوتھی شیروانی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں پہنیں گے۔عمران خان کومشورہ دیاجارہاہےکہ اگست میں کالی شیروانی کے بجائے سبز رنگ کا انتخاب کیاجائے۔
ڈیزائنرکاکہناہےکہ عمران خان کوئی بھی رنگ پہن لیں،ان پرہررنگ جچے گاکیونکہ ان کی شخصیت ہی دلربا ہے۔
PTI
IMRAN KHAN
تبولا
Tabool ads will show in this div