ایون فیلڈ ریفرنس کیس،نواز خاندان کی درخواستوں پر بنچ تشکیل

Jul 28, 2018

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بنچ تشکیل دے دیا۔


نمائندہ سما سہیل رشید کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب  پر مشتمل 2 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ آئندہ ہفتے سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

نوازشریف کو10سال،مریم کو7سال سزا،ایون فیلڈ ضبط کرنیکا حکم

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا سنائی تھی جس کی معطلی کی اپیلوں پر سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تینوں ملزمان کو راولپنڈی کی اڈیالہ منتقل کیا گیا۔ سزا سنانے کے وقت کیپٹن (ر) صفدر پاکستان میں ہی موجود تھے جن کو سیکیورٹی اہلکاروں نے راولپنڈی سے گرفتار کیا، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز گرفتاری دینے کے لئے لندن سے پاکستان آئے۔

ISLAMABAD HIGH COURT

MARYAM NAWAZ

CAPTAIN SAFDAR

Avenfied Reference Case