ریڈ بل ایئرریس میں ہوا بازوں کےکرتب،دیکھنے والےحیران پریشان

اسٹاف رپورٹ
کروشیا: کروشیا میں ریڈ بل ایئر ریس میں ہوا بازوں کے کرتب نے دھوم مچادی، ریس کا دوسرا مرحلہ آسٹریئن پائلٹ کے نام رہا۔ پہلے راؤنڈ کے فاتح برطانوی ہوا باز دوسرے نمبر پر رہے۔

چھوٹے طیاروں پر بڑا امتحان، ریڈ بل ایئر ریس کے پائلٹ نے مچایا طوفان۔ کروشیا میں رکاوٹوں کے درمیان سے طیارے گزارنے کا مقابلہ دیکھنے والوں کے لئے تفریح کا سامان بن گیا۔ پائلٹس نے طیاروں کو انتہائی مہارت سے رکاوٹوں کے درمیان سے گزارا۔

ماہر ہوابازوں نے فضا میں  ایسے کرتب دکھائے کہ شرکا کی سانسیں رک گئیں، ایئر ریس کا دوسرا مرحلہ آسٹریا کے ہینس آرچ نے جیتا تو شائقین نے خوب داد دی۔ پہلے راؤنڈ کے فاتح برطانوی پائلٹ پاؤل اس بار دوسرے نمبر پر رہے،جب کہ جاپانی پائلٹ کے حصے میں تیسری پوزیشن  آئی۔ سماء

میں

row

role

entry

motorcycles

Tabool ads will show in this div