چیف سلیکٹر بننے سے انکار کی وجہ بورڈ حکام ہیں، راشد لطیف
اسٹاف رپورٹ
لاہور : سابق کپتان راشد لطیف پی سی بی سے ناراض ہیں کہتے ہیں چیف سلیکٹر بننے سے انکار کی وجہ بورڈ حکام ہیں جبکہ نجم سیٹھی کہتے ہیں معاملات طے ہونے کے باوجود راشد لطیف کے انکار کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
چیف سلیکٹر کے معاملے پر پی سی بی کی جگ ہنسائی، سابق کپتان راشد لطیف کے ساتھ معاملات طے کئے بغیر ہی اعلان کردیا، راشد لطیف چیف سلیکٹر کا عہدہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے، چیئرمین کے کہنے پر حامی بھری لیکن جونیئر افسران کی بے جا مداخلت نے معاملات خراب کئے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سب کچھ جاننے کے بعد بھی بے خبر رہے، کہتے ہیں راشد لطیف نے حامی بھرنے کے باوجود معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔
راشد لطیف کہتے ہیں کہ چیئرمین نے خود ملاقات کیلئے نہیں بلایا، میڈیا اور دوستوں سے سن رہا ہوں، چیف سلیکٹر کے پرکشش عہدہ کیلئے کئی سابق کرکٹرز نے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔ سماء