منافقت،شرارت کی سیاست دفن کرنےکاعزم کررکھاہے،علی امین گنڈاپور

 جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کےاحتجاج کےاعلان پرپی ٹی آئی کاردعمل آگیاہے۔

 پی ٹی آئی کےرہنماء علی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ اگر مولانا فضل الرحمان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرواناچاہیں توتیارہیں۔ انھوں نے مزید پیش کش کی کہ مولانافضل الرحمان دوبارہ الیکشن کاشوق پوراکرسکتےہیں۔علی امین کامزید کہناتھاکہ منافقت،شرارت کی سیاست دفن کرنےکاعزم کررکھاہے۔مولانافضل الرحمان شرارتوں کےبجائےمیدان میں نکلیں۔فضل الرحمان جانتے ہیں کہ اب شکست کا مارجن دگنا ہوگا۔

واضح رہےکہ گذشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیاتھاکہ ان کی جماعت قومی اسمبلی کاحلف نہیں اٹھائے گی اور انھوں نے دوبارہ انتخابات کروانےکامطالبہ بھی کیاتھا۔مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ یہ عوام کا مینڈیٹ نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔۔کسی صورت اُن کو حق حکمرانی نہیں دے سکتے۔انھوں نے مزید کہاکہ احتجاج کے معاملے پر ایک سے دو دن میں کمیٹی بنا کر فیصلہ کریں گے،جوسمجھتے ہیں کہ اُن کے ہاتھ میں سب کچھ ہے،انہیں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سب کچھ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

PTI

MAULANA FAZAL UR RAHMAN

election results 2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div