گیلانی کے شہر ملتان میں قبضہ مافیا سرگرم، سرکاری کالج میں بھینسیں باندھ دیں

اسٹاف رپورٹ


ملتان : سابق وزیراعظم گیلانی کے شہر ملتان میں بھی قبضہ مافیا سرگرم ہے، سرکاری کالج میں جانور باندھ دیئے گئے، جس سے طلباء اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔


سرکاری زمینوں پر قبضہ کوئی نئی بات نہیں لیکن اب تو سرکاری تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں رہے، ایسا ہی ایک کالج ملتان میں بھی ہے۔


سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے شہر ملتان کے گورنمنٹ ولایت حسین کالج کی جگہ گھیرنے کیلئے بااثر افراد نے بھینسیں لاکر باندھ دیں، اس صورتحال سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے، 40 سال پہلے قائم ہونے والے کالج میں صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہیں، اساتذہ کہتے ہیں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔


اساتذہ اور طلباء نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج سے بھینسوں کو ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سماء

میں

کے

Sonam Kapoor

ban

celebrities

Tabool ads will show in this div