افغان کرکٹ ٹیم کا دستہ تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا
اسٹاف رپورٹ
کراچی : افغان کرکٹ ٹیم کا اٹھائیس رکنی دستہ تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گیا۔
افغانستان کے نوجوان کرکٹرز اٹھائیس اپریل تک کراچی میں قیام کے دوران مقامی کلب میں تربیت حاصل کریں گے، عامر سہیل بیٹنگ کوچ اور راشد لطیف وکٹ کیپنگ کوچ کی حیثیت سے اپنے تجربات نوجوان کرکٹرز کو منتقل کریں گے۔ سماء