مونٹی کارلو ٹینس : اعصام اور بوپنا کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست
اسٹاف رپورٹ
مونٹی کارلو : پاک بھارت جوڑی اعصام اور بوپنا مونٹی کارلو ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے، کوارٹر فائنل میں کروشیا اور اسپین کی جوڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مونٹی کارلو چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں اعصام بوپنا کا مقابلہ آئی ون اور پابلو کی جوڑی سے ہوا، پہلے سیٹ میں مخالف جوڑی نے 6-7 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ 5-7 سے اپنے نام کیا۔
پاک بھارت جوڑی کو شکست دے کر کروشیا اور اسپین کا پیئر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ سماء