انتخابات پر فافن کی رپورٹ جاری،صورتحال اطمینان بخش قرار

 

فافن نےانتخابات 2018 کو2013 کےانتخابات سے بہترقراردیاہے۔فافن کی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں فافن کے چیئرمین سرور باری نے پریس کانفرنس کرتےہوئے2018 کےانتخابات کو2013 سے بہتر قرار دے دیا۔ انھوں نےبتایاکہ 1500 امیدواروں کے انٹرویو میں سے 85 فیصدنےاطمینان کا اظہار کیا۔

فافن کےچئیرمین سرورباری نےبتایاکہ انتخابی نتائج میں تاخیراورگنتی میں سست روی کےعلاوہ الیکشن پرامن رہا۔نصف سے زائد آبادی نے اپنا حق رائے دہی استمعال کیا۔58 فیصد مرد اور47 فیصد خواتین ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔

سرور باری نےمطالبہ کیاکہ  الیکشن کمیشن انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کرے،سیاسی جماعتوں کی شکایت کا نوٹس لےکرفوری ازالہ کیا جائے۔

انھوں نےمزیدبتایاکہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 نہ دینے کی شکایت ملیں۔زیادہ ترپولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 دیئے گئے۔10 فیصد پولنگ اسٹیشنز پرکچھ پولنگ ایجنٹس کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات پیش آئے۔سرور باری نےکہاکہ دن بھر انتخابی عمل پرسکون طریقے چلتا رہا،شام میں گنتی کے وقت کچھ شکایت پیش آئیں۔ انھوں نے بتایاکہ فافن کے زیادہ تر آبزرورز گنتی کے وقت پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود تھے تاہم 25 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر رزلٹ دیوار پر آویزاں نہیں ہوئے۔

Election 2018

election results 2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div