الیکشن 2018،بلوچستان میں تبدیلی کی نئی لہر

بلوچستان میں گزشتہ انتخابات کی تنیوں بڑی سیاسی جماعتوں کا صفایا ہوگیا، مسلم لیگ ن اور پشتونخوامیپ صرف ایک ایک نشست حاصل کرسکیں، بلوچستان عوامی پارٹی نے میدان مار لیا ، ایم ایم اے دوسرے اور بی این پی مینگل تیسرے نمبر پر رہی ۔

بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی عام انتخابات میں پشتونخواملی عوامی پارٹی،نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ نون کا صفایا ہوگیا، پی کے میپ اور ن لیگ صرف ایک ایک نشست حاصل کرسکیں ۔

بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔۔ اب تک  تیرہ نشستیں حاصل کرچکی ہےایم ایم اے  نو، بی این پی مینگل  چھ، پی ٹی آئی چار، اے این پی تین ،بی این پی عوامی اور ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی دو دو نشستوں پر کامیاب ہوئیں،شہری بھی بڑی سیاسی تبدیلی پر خوش ہیں ،کہتے ہیں نو منتخب نمائندے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں ۔

تجزیہ کار کہتے ہیں بلوچستان میں تحریک انصاف، بلوچستان عوامی پارٹی اور آزاد امیدواروں پر مشتمل مخلوط حکومت بن سکتی ہے

Election 2018

election result

BAP

BNP Mengal

Tabool ads will show in this div