این اے 272بی این پی،بی اے پی سربراہان کو شکست دے کر اسلم بھوتانی کامیاب

رپورٹ:ظہیر ظرف

لسبیلہ گوادر کی اہم نشست پر تاریخ رقم ہوگئی،بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل آزاد امیدوار سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے ہار گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 لسبیلہ گوادر کی اہم نشست پر آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے بلوچستان کے دو بڑے بُرج گرا دیئے،انھوں نے 68804 ووٹ لے کر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال کو شکست سے دوچار کیا جام کمال نے 63275 ووٹ لیے جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے حصے میں صرف 41866 ووٹ ہی آسکے۔

سما ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کامیاب امیدوار محمد اسلم بھوتانی نے کامیابی کا سہرا لسبیلہ اور گوادر کی عوام کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ گوادر کی عوام نے جس محبت کا اظہار کیا ہے انھیں مایوس نہیں کروں گا ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا قومی اسمبلی میں جانے کا مقصد لسبیلہ اور گوادر کے عوام کو ان کا اصل حق دلانا ہے،اس حلقے کو سی پیک میں کلیدی حیثیت حاصل ہے تو ضروری ہے کہ اس کے مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل ہونے چاہیئے۔

 واضع رہے کہ این اے 272 لسبیلہ گوادر جام خاندان کی آبائی نشست ہے جس سے وہ مسلسل کامیاب ہوتے آئے ہیں،جب کہ بلوچستان کے عوامی حلقے اس رزلٹ کو ایک بڑا اپ سیٹ قرار دے رہے ہیں۔

Sardar Akhtar Mengal

election result

lasbella

JAM KAMAL

aslam bhootani

NA 272

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div