پنجاب میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

Jul 27, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/SHEIKHOPURA-RAIN-HOUSE-DAMAGE-27-07.mp4"][/video]

شیخوپورہ ميں بارش کے باعث دو مختلف مقامات پر مکانات کی چھتيں گرنے سے تين افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھبکي ميں دو منزلہ عمارت گر گئي جس کے ملبے تلے دب کر تين افراد جاں بحق اور ايک زخمي ہوگيا۔ مرنے والوں ميں ماں اور اس کي دو بيٹياں شامل ہيں۔ ساہوکی ملياں ميں بھي مکان کي چھت گرنے سے پانچ افراد زخمي ہوگئے۔

پنڈی بھٹیاں

سنگدل باپ نے چار ماہ کے بیٹے اور بیوی کو نہر میں پھینک دیا۔ واقعہ کے بعد تھانہ سکھیکی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پوليس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاکي کے باعث پيش آيا۔ ورثاء کا اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کا سلسلہ جاری۔

لاہور

لاہور کے جناح اسپتال کے قریب تيز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس میں سوار پانچ افراد زخمي ہوگئے جبکہ حادثے ميں گاڑي تباہ ہوگئي۔

ريسکيو نے زخميوں کو اسپتال منتقل کر ديا جبکہ اسپتال انتظاميہ کا کہنا ہے کہ زخميوں کي حالت خطرے سے باہر ہے۔

KILLING

Mandi Bahauddin

ROOF COLLAPSED