رافل نڈال اور ڈیوڈ فیرر کی اوپرا ہاؤس کے نمائشی کھیل میں شرکت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
بارسلونا: بارسلونا اوپن ٹینس میں جاپان کے کی نیشی کوری اور اسپین کے ٹومی روبریڈو ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ رافل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے اوپرا ہاؤس میں نمائشی میچ کھیلا۔

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ان کے ہم وطن ڈیوڈ فیرر شریک ہوئے۔

اوپرا ہاوس میں ہونے والی تقریب میں نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے اسٹیج پر بنائے گئے نمائشی کورٹ میں میچ بھی کھیلا اور شائقین کو آٹو گراف دیئے۔ ایونٹ کے دوسرے راونڈ کے پہلے میچ میں جاپان کے کی نیشکوری اسپین کے روبرٹو بٹیسٹا کو چھ ایک، چار چھ اور چھ تین سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔
 
دوسرے میچ میں پانچویں سیڈ اسپین کے ٹومی روبرڈو آسٹریلیا کے مارینکو کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ سماء

killings

pcb chairman

Tabool ads will show in this div