گوجرانوالہ میں ن لیگ کا کلین سوئپ

انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کے بعد دوسرے نمبر پر آنے والی بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ میں کلین سوئپ کر دیا۔


غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کی 6 اور 14 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ نے کلین سوئپ کیا، جبکہ ملک بھر سے ن لیگ اب تک قومی اسمبلی کی 68 نشستیں حاصل کرچکی ہے۔ انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتنے والی سیاسی جماعت تحریک انصاف اب تک 120 نشستیں لے چکی ہے۔

این اے 79 سے نثار چیمہ کو 142545، این اے 80 سے محمود بشیر کو 108653، این اے 81 سے سابق وفاقی وزیر برائے دفاع خرم دستگیر کو 130837، این اے 82 سے عثمان ابراہیم کو 117520، 83 سے ذوالفقار بھنڈر اور این اے 84 سے اظہر ناہرا کو 119612 ووٹ ملے۔

دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ سے کلین سوئپ کیا تھا۔

PTI

Politics

Clean Sweep

Tabool ads will show in this div