بارسلونا اوپن : ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ ارنیسٹ اور نیشکوری کے درمیان ہوگا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

بارسلونا : بارسلونا اوپن میں رافیل نڈال کو باہر کرنیوالے نکولس الماگرو سیمی فائنل میں ہمت ہار گئے، ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ کولمبیا کے ارنیسٹ اور جاپانی کھلاڑی نیشکوری کے درمیان ہوگا۔

بارسلونا میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر ون رافیل نڈال کو ایونٹ سے باہر کرنیوالے اسپین کے نکولس الماگرو سیمی فائنل میں سانتیاگو گیرالڈو کیخلاف اسٹریٹ سیٹ میں شکست کھابیٹھے۔

عالمی رینکنگ میں 65 ویں درجہ پر موجود کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو نے نکولس الماگرو کو 5-7 اور 3-6 سے مات دیکر فائنل کیلئے اپنا نام لکھوایا۔

دوسرے فائنل فور میچ میں جاپان کے کی نیشکوری نے لٹویا کے ارنیسٹ گلبس کو اسٹریٹ سیٹ میں 2-6 اور 4-6 سے آؤٹ کلاس کیا، سانتیاگو گیرالڈو اور کی نیشکوری کے درمیان ٹائٹل کی جنگ آج چھڑے گی۔ سماء

فیصلہ

daughter

kevin pietersen

Tabool ads will show in this div