الیکشن 2018،بی اے پی اور بی این پی بلوچستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں

رپورٹ:ظہیر ظرف
بلوچستان میں الیکشن 2018 اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا،الیکشن کے دن بھی صوبائی دارلحکومت میں خود کش دھماکے سے 31 قیمتی جانوں کا زیاں ہوا اور مجموعی طور 10 کے قریب کریکر دھماکوں اور حملوں میں تقریبا 40 کے قریب افراد جان بحق ہوئے۔
الیکشن کے تمام تر عمل کی تکمیل کے بعد بلوچستان سے تاحال آنے والے نتائج میں توقع کے عین مطابق بلوچستان کی نوزائیدہ جماعت بلوچستان عوامی پارٹی اس وقت 14 صوبائی نشستوں کے ساتھ سبقت حاصل کئے ہوئے ہے جب کہ ان کے عین پیچھےبلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کُل9 امیدواروں کے ساتھ کھڑی نظرآتی ہے جب کہ مذہبی اتحاد ایم ایم اے بھی فی الحال 08 سیٹوں اور پاکستان تحریک انصاف 4 سیٹوں کے ساتھ اچھی پوزیشن پر براجمان ہے تاہم اب تک حتمی نتائج کا اعلان نہیں ہوا،مگر زمینی حقائق اس وقت یہی بتاتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں حکومت بنانے جا رہی ہے مگر اس کے لیے انھیں کسی اہم اتحادی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔تاہم اس تمام صورتحال کا درست اندازہ مکمل نتائج کے بعد ہی آسکتا ہے۔