چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کاچیف سلیکٹر معین خان کو کرارا جواب

اسٹاف رپورٹ
لاہور : چیئرمین پی سی بی کا چیف سلیکٹر کو کرارا جواب، نجم سیٹھی نے دو ٹوک کہہ دیا کہ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ تک مصباح الحق ہی کپتان رہیں گے، معین خان نے کپتان کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔

کپتان کی تقرری میرا اختیار ہے، نجم سیٹھی نے سلیکشن کمیٹی کو دو ٹوک جواب دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق ورلڈ کپ دوہزار پندرہ تک ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ کپتان کسے بنانا ہے، اِس کا اختیار صرف چئیرمین پی سی بی کے پاس ہے۔

چیف سلیکٹر معین خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل کپتان تبدیل بھی ہوسکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔ معین خان کے بیان کو چئیرمین پی سی بی نے آڑے ہاتھوں لیا اور واضح کردیا کہ کپتان اُن کی مرضی کا ہی ہوگا۔ نجم سیٹھی یہ بھی واضح کرگئے کہ سلیکٹرز کا کام صرف ٹیم کا انتخاب ہے۔ سماء

خان

private schools

Tabool ads will show in this div