آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، بھارت نے سری لنکا سے پہلی پوزیشن چھین لی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ جاری کردی، بھارت نے سری لنکا سے پہلی پوزیشن چھین لی، گرین شرٹس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی نے مختصر فارمیٹ کی سالانہ رینکنگ جاری کی، جس میں عالمی چیمپئن سری لنکا پہلے سے دوسرے نمبر پر چلا گیا، گھر کی شیر بھارتی ٹیم پچھلے 12 ماہ میں صرف ایک ٹی 20 ہاری اور پہلی پوزیشن لے اڑی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک سال بعد بھی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ایک ایک درجہ ترقی حاصل کی اور دونوں پانچویں اور چھٹے نمبر تک جا پہنچیں جبکہ 2 درجے تنزلی کا سامنا کرنیوالی ویسٹ انڈین ٹیم ساتویں پوزیشن پر جا ٹھہری۔

انگلینڈ آٹھویں، آئر لینڈ نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں لاسکے۔

تازہ رینکنگ میں ہالینڈ کا گیارہواں، افغانستان کا بارہواں، زمبابوے کا تیرہواں اور اسکاٹ لینڈ کا نمبر چودہواں ہے۔ سماء

trent bridge

Tabool ads will show in this div