دنیاکےسابق تیزترین اسپرنٹر ٹائی سن سےتمغہ واپس لےلیا گیا

اسٹاف رپورٹ
نیویارک : دُنیا کے سابق تیزترین اسپرنٹر ٹائی سن گے کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک سال کیلئے پابندی لگ گئی۔ لندن اولمپکس میں سینے پر سجنے والا چاندی کا تمغہ بھی ٹائیسن گے سے اُتروالیا گیا ہے۔

ٹائی سن کا دم اور یہ قوت سب دو نمبر نکلی۔ اضافی طاقت کیلئے امریکا کے سو میٹر ریکارڈ ہولڈر نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کرکے اپنا دامن داغدار کرلیا۔

لندن اولمپکس میں چار سو میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے امریکی اسپرنٹر ٹائیسن گے ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک سال کیلئے پابندی لگوا بیٹھے۔
اکتیس سالہ ٹائیسن اب بارہ ماہ تک کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔ سماء

horse

maleeha lodhi

Tabool ads will show in this div