دانش کنیریاکیساتھ کرکٹ کھیلنامہنگاپڑگیا،بورڈ نےجواب طلب کرلیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : پی سی بی نے امریکا میں دانش کنیریا کیساتھ کھیلنے والے ناصر جمشید ، فواد عالم اور وہاب ریاض کو آج طلب کرلیا ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی سے بھی ایونٹ میں موجودگی پر باز پرس ہوگی۔

فکسنگ میں سزا یافتہ دانش کنیریا کیساتھ کیوں کھیلے، پی سی بی نے وہاب ریاض ، ناصر جمشید اور فواد عالم کو آج طلب کرلیا۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی بھی جوابدہ ہوں گے۔

تینوں کھلاڑی آج پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ انتخاب عالم کی سربراہی میں عثمان واہلہ اور کرنل ریٹائرڈ اعظم بھی کھلاڑیوں سے باز پرس کریں گے۔ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ امریکا میں پرائیویٹ لیگ میں دانش کنیریا کے ساتھ میچ میں شرکت کی تھی۔

آج کھلاڑیوں کے بیابنات قلمبند کرنے کے بعد کمیٹی رپورٹ چیئرمین کو بھجوائے گی، جو رواں ہفتے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لینے کا حکم صادر کریں گے۔ ناصر ، فواد اور وہاب کے علاوہ بھی پاکستان کے متعدد بین الاقوامی کرکٹرز نے اس ایونٹ میں شرکت کی تھی۔ سماء

طلب

glasses

street crime

Tabool ads will show in this div