ہرنائی میں خواتین ووٹ دینے کے حق سے محروم

Jul 25, 2018

حلقے کے چند امیدواروں کی جانب سے خواتین کو پولنگ استیشن آئے بغیر بیلٹ جاری کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا

بلوچستان کے ضلع ہرنائی حلقہ این اے 258 آور حلقہ پی بی 6 بیلی بولنگ اسٹیشن اور پیر شیر پولنگ اسٹیشن پر خواتین کی پولنگ صبح سے بند ہے۔چند امیدوار یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن آنے کے بجائے انکے شناختی کارڈ پر بیلٹ جاری کیا جائے پرایزئیڈنگ نے بغیر خاتون کے بیلٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

چند خواتین اپنے ووٹ کاسٹ کرنے آئے تاہم انہیں بھی چند سیاسی جماعتوں کے ورکروں نے روک لیا ہے اور ووٹ ڈالنے سے منع کرکے خواتین پولنگ کو بند کردیا گیاہے جب کہ خواتین ووٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں حق راہی دہی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے

NIC

WOMEN VOTERS

Election 2018

poling