الیکشن کمیشن نےووٹنگ کاوقت بڑھانےکی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نےپولنگ اوقات بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اورعوامی مسلم لیگ کی جانب سے پولنگ کاوقت بڑھانےکامطالبہ کیاگیا۔ شیخ رشید کاکہناتھاکہ پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی لائنیں لگی ہیں،انتخابی عملہ انتہائی سست روی سےپولنگ کروارہا ہے۔شیخ رشید نےدرخواست کی کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابی عملے کو رفتار بڑھانے کی بھی ہدایت کریں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا موقف تھاکہ الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 70 وقت بڑھانے کا اختیار دیتا ہے۔ کسی بھی ووٹر کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

اس کے بعدچیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس ہواجس میں ن لیگ،پی پی پی اورشیخ رشید کی جانب سے پولنگ کےعمل میں سست روی کی شکایات کاجائزہ لیاگیا۔تینوں جماعتوں کی جانب سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مستردکردیاگیا۔ الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ پہلےہی معمول سےایک گھنٹہ اضافی وقت دیاہے۔پولنگ اسٹیشن میں موجودافراد6بجےکےبعدبھی ووٹ ڈال سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ باؤنڈری نہ ہونےوالےاسٹیشنزپرسیکیورٹی اہلکارقطاربنوائیں۔وقت ختم ہونےکےبعدقطارمیں کسی کوشامل نہ کیاجائے۔

#modiinsultspakistan

pakistan elections 2018

vote casting

Election Pakistan 2018

Election Day

Tabool ads will show in this div