کھلے عام دھاندلی ھورہی ہے، محمودخان اچکزئی

Jul 25, 2018

پشتونخوا میپ کے سربراہ اور امیدوار برائے این اے 263 محمودخان اچکزئی نے  ٹیلی فون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ  چیف الیکشن کمشنر میرے انتخاب میں دھاندلی کا نوٹس لے

سماء کی لائیو اپڈیٹ کیلیے کلک کیجیے۔

 سربراہ  پشتونخوا میپ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ  این اے 263 کے انتخابی عمل میں سیکورٹی فورسز کی مداخلت کا نوٹس لیا جائےاور دوبندی میں ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنز سے نکال دیا گیا ھےاور دوبندی پولنگ پر آزاد امیدوار کےلئے فورسز کی موجودگی میں ٹھپے لگائے جا رہے ہیں اور میڈیا کو کوریج سے روکنا کون سا قانون ہے اوردوبندی دور افتادہ پہاڑی علاقہ ہے، جہاں ہماری اکثریت ہے اور فورسز کے موجودگی میں ہمارے ووٹ مخالف آزاد امیدوار کے حق میں زبردستی استعمال کیا جا رہا ہے اور ڈی آر او اور ضلعی  الیکشن کمیشن اپنے آپ کو بےبس بتا رہے ہےاور ایسی صورتحال میں الیکشن کے نتائج کس طرح تسلیم کرے اور کھلے عام دنھاندلی ھورہی ہے اس الیکشن سے ملک خطرے میں پڑگیا ھے۔

pakistan elections 2018

vote casting

Election Pakistan 2018

Election Day

Tabool ads will show in this div