ن لیگ نے پولنگ کا وقت سات بجے تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے آج بدھ کو ہونے والے انتخابات کا دورانیہ شام سات بجے تک بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کے مطابق، پولنگ کاعمل سُست ہے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مشاہد حسین نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے بھی پولنگ کا عمل سُست ہونے کا کہا ہے۔ اس لیے پولنگ کا وقت بڑھانے کا فائدہ تمام جماعتوں کو ہوگا۔ سماء کی لائیو اپڈیٹ کیلیے کلک کیجیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت بڑھانے کا مطالبہ جمہوری ہے۔ الیکشن کمیشن کو ماننا چاہیے۔ مشاہد حسین نے کہا کہ عوام کی اکثریت ن لیگ کےساتھ ہے۔

PML N

#electionday

Election 2018

Mushahid Hussain

Election2018

ELECTIONS2018

#GE2018

VoteCasting

electionpakistan2018

Election Day

#PakistanElections2018

Tabool ads will show in this div