لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی 200 سالہ تقریبات، نمائشی میچ کیلئے ثناء میر بھی مدعو

اسٹاف رپورٹ

لندن : لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے 200 سال مکمل ہونے پر تقریبات میں خواتین کی ورلڈ الیون بھی ایکشن میں ہوگی، پاکستانی کپتان کو بھی نمائشی میچ کیلئے مدعو کرلیا گیا ہے۔

پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان ورلڈ الیون میں شامل ہونیوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی 200 سالہ تقریب میں منتظمین خواتین ورلڈ الیون کا بھی میچ کروائیں گے، پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان ثناء میر بھی اس تاریخی میچ کا حصہ ہوں گی۔

ثناء میر جلد انگلینڈ روانہ ہوں گی جہاں وہ 19 مئی کو ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گی۔ سماء

scientists

temple

glasses

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div