پی سی بی سمر کیمپ کا کل سے آغاز، 40 کھلاڑی شرکت کرینگے

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پی سی بی کا سمر کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا، بورڈ نے کیمپ میں مزید 4 کھلاڑیوں کو بھی طلب کرلیا۔

لاہور کی گرمی ميں بھی کوئی نرمی نہیں ہوگی، کھلاڑيوں کو آرام نہيں ملے گا، خاميوں پر کام کرنا ہوگا، کل سے سمر کيمپ کا آغاز ہورہا ہے، پہلے 15 دن فٹنس بہتر بنائی جائے گی، پھر تکنيک کی باری آئے گی، اعصاب شکن معرکوں کیلئے اعصاب بھی مضبوط بنائے جائيں گے۔

کيمپ کیلئے 40 کھلاڑيوں کو 2 ٹيموں ميں تقسيم کيا گيا ہے، پی سی بی پینتھرز اور ٹائیگرز میں پریکٹس میچز بھی ہوں گے، سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان فٹنس ٹيسٹ کے بعد کیا جائے گا، 4 کیٹیگریز میں دیئے جانیوالے سینٹرل کنٹریکٹ میں 20 سے 25 فیصد اضافہ یقینی ہے۔ سماء

warne

Recep Tayyip Erdogan

Tabool ads will show in this div