خضدار میں دو پولنگ اسٹیشنوں پر دستی بموں سے حملہ

Jul 25, 2018

دستی بم دھماکوں کے نتیجے میں عبدالرشید ہیڈ کانسٹیبل  (بی سی ) شہید جب کہ 4 لیویز اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دونوں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے سے جاری رہا ہے

  خضدار کے علاقہ کوشک میں گورنمنٹ پرائمری اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نےہینڈ گرنیڈ پھینکا ۔جس کے نتیجے میں 3 لیوز اور ایک بی سی اہلکار زخمی ھوگئے زخمیوں کوسول اسپتال پہنچایاگیا جہاں بی سی اہلکارعبدالرشید زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔جبکہ دوسرا واقعہ خضدار تحصیل زہری کےعلاقہ نورگامہ پیش آیا جہاں پر پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سےحملہ کیا گیا تاہم دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 واقعہ  کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئ ایف سی کمانڈنٹ کرنل ارشد محمود موقعہ پر پہنچ گئے اورعلاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں جب کہ زخیموں کی حالت خطرے سے باہر ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مکمل چکنگ جاری ہے، پر امن ماحول میں الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا حالات خراب کرنے والے عناصر کو کبھی بھی حالات خراب نہیں کرنے دینگے۔

KHUZDAR

bomb attack

Election 2018

Tabool ads will show in this div