وقار یونس بااختیار کوچ بن گئے، پی سی بی نے 2 سال کا کنٹریکٹ دیدیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : بورے والا ایکسپریس وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے بااختیار کوچ بن گئے، ہیڈ کوچ کے عہدے کی میعاد 2 سال ہوگی۔

وقار يونس کی کوششيں بالآخر رنگ لے آئيں، سابق کپتان کی کرکٹ بورڈ ميں ايک بار پھر انٹری ہوگئی، ہیڈ کوچ کیلئے محسن حسن خان بھی امیدوار تھے لیکن وقار یونس کی ریورس سوئنگ انہیں کلین بولڈ کرگئی۔

وقار يونس کا تقرر معين خان، انتخاب عالم اور ہارون رشيد پر مشتمل کوچ کميٹی کی سفارش پر ہوا، ہيڈ کوچ  کے عہدے کی معياد 2 سال ہوگی، وقار يونس ان دنوں بھارت ميں ہيں اور وہ اپنے عہدے کا چارج يکم جون کو سنبھاليں گے۔

وقار يونس نے پی سی بی کے فيصلے کو خوش آئند قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہدف ورلڈ کپ ميں قومی کرکٹ ٹيم کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، سابق کپتان اس سے پہلے بھی ہيڈ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہيں اور 2011ء ميں ہونیوالے ورلڈ کپ ميں بھی وقار يونس اسی عہدے پر تعينات تھے۔ سماء