عمران خان کاووٹ منسوخ بھی ہوسکتاہے،الیکشن کمیشن

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کیمرےکےسامنےووٹ کاسٹ کیا۔اس پر الیکشن کمیشن نےنوٹس لےلیاہے۔
عمران خان کےکیمرےکےسامنےمہرلگانےکےمعاملے پرالیکشن کمیشن نےنوٹس لےلیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ الیکشن ایکٹ کےخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔
الیکشن کمیشن نےکہاہےکہ قانون کی خلاف ورزی پرعمران خان کاووٹ کینسل بھی ہوسکتاہے۔
اس کےعلاوہ الیکشن کمیشن عمران خان کی میڈیا پر براہ راست گفتگو کا نوٹس لے چکی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔تمام ٹی وی چینلز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔