کراچی،پولیس نے ن لیگی کارکن کو نفسیاتی مریض قرار دیدیا
کراچي کے حلقہ اين اے دو سو چھياليس بہار کالوني کے علاقے ميں پوليس نے بدنظمي پھيلانے والے سياسي کارکن کو گرفتار کرليا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ ن ليگي کارکن نفسياتي مريض ہے۔
مشکوک شخص کو چاکیواڑہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشکوک شخص شاید ذہنی مریض ہے، جو اپنے آپ کو پولیس اہل کار بتا رہا تھا۔ جب کہ اس نے نشے بھی کیا ہوا تھا۔ کچھ دیر مشقت کے بعد پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا۔ مشکوک شخص اور پولیس کی دھینگا مشتی کی ویڈیو دیکھیں۔