عام انتخابات 2018، پولنگ ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ ختم، تاہم پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد6بجے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ مزید کسی شخص کو پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری۔
وقت ختم ہونے کے بعد قطار میں کسی کو شامل نہ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ذرائع ابلاغ سے شام 7 بجے سے پہلے انتخابی نتائج کا اعلان نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ کوئٹہ میں خود کش دھماکے سمیت دیگر شہروں میں بھی چھوٹے بڑے پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
06:36 pm
شکریہ پاکستانی قوم ، کہ ٓآپ نے منفی پراپگینڈے کو مسترد کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیا۔ ٓآ ایس پی آر
Thank you fellow Pakistanis. World has seen your love & respect for Pak Armed Forces & LEAs today. U hv rejected all kinds of malicious propaganda. We are strong because we have your unflinching support. Our lives are dedicated to Pakistan and its People. ??Pakistan wins again! pic.twitter.com/MGbujoGjZk
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) 25 July 2018
06:05 pm
ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد متعدد اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی شروع ہوگیا۔

05:45pm
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان میں کانٹے کا مقابلہ ہے، جب کہ اسی حلقے سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ خاص حلقوں میں شامل این اے لاہور 129 کے حلقہ میں اس وقت کیا صورت حال ہے ؟ دیکھیں یہ ہوائیں مناظر
05:19pm
الیکشن کمیشن ٓاف پاکستان نے پولنگ کا وقت مزید بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد6بجے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ باؤنڈری نہ ہونے والے اسٹیشنز پر سیکیورٹی اہلکار قطار بنوائیں۔ وقت ختم ہونے کے بعد قطار میں کسی کو شامل نہ کیا جائے۔
04:10 PM
انتخابات کے دوران ہی لاہور میں مسلم لیگ ن نے ہنگامی پریس کانفرنس بلالی۔ ن لیگ کے میڈیل سیل انچارج مشاہد حسین سید نے ماڈل ٹاؤن میں دیگر ن لیگی ہرنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں انتخابات کی شفافیت اور دھاندلی سے متعلق سوالات اٹھا ڈالے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابی عمل میں دھاندلی کاالزام عائد کیاتھا۔
03:30pm
عام انتخابات 2018 کی معمر ترین ووٹر سامنے ٓاگئیں۔ گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے80 میں نیامت بی بی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
03:10 PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اہلیہ نے بھی قومی فریضہ ادا اور اپنا ووٹ راول پنڈی میں کاسٹ کیا۔
COAS & his Mrs cast vote at Rwp. “We are target of inimical forces working against Pak. We’ve come a long way in our comprehensive national effort to fail them. We are united & steadfast to defeat them, and ‘TODAY’ through our ‘VOTES’. Please come out & vote undeterred”, COAS. pic.twitter.com/J9DjRVNUAQ
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 25, 2018
03:00pm
نا اہل وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بھی قومی فریضے کی ادائیگی کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور اپنا ووٹ ڈالا۔
[iframe width="425" height="350" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/fnZ7NIOWfpA"]02:20 PM
مسلم ليگ ن نے چيف اليکشن کمشنر کو خط کے ذریعے پولنگ کا وقت بڑھانے کامطالبہ کردیا۔
01:55PM
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آدھا دن گزرنے کے بعد ہی الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد مختصر گفت میں شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ الیکشن متنازعہ ہوچکا ہے۔
[iframe width="425" height="350" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/Y4GPBtU9gGE"]01:40PM
پاک فوج کے سابق سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی اپنے آبائی علاقے میں ووٹ کاسٹ کیا۔

01:15PM
پولنگ شروع ہونے کے 5 گھنٹے بعد ٹرن ٓاؤٹ 33 فیصد رہا۔ پولنگ کےآخری 5 گھنٹے باقی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وقت گزرنے کیساتھ ٹرن آؤٹ میں بہتری آنے کی امید ہے۔
12:51PM
پی ٹی آئی چیئرمین الیکشن کے روز خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد جب واپسی کا رخت سفر باندھا تو گاڑی میں تیز آواز ورلڈ کپ 1992 کا شہرہ آفاق گانا لگا کر ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کیں۔
[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/vpO630LeZzQ"]12:37PM
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ووٹ کینسل بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ نوٹس عمران خان کا کیمرے کے سامنے مہر لگانے کے معاملے پر لیا۔
12:20PM
پاکیستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں قومی اسنمبلی کے حلقہ این اے 200 میں ووٹ کاسٹ کیا۔
[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/A_K5WwBB64A"]12:10PM
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 تک جا پہنچی ہے، جب کہ حملے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے۔
11:50am
خانیوال میں پولنگ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول شخص کی شناخت محمد حسین شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔
11:40am
سیالکوٹ کے پولنگ اسٹیشن 152 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا۔ پولنگ کا عمل مختصر وقت کیلئے روک دیا گیا، تاہم پولیس کی بروقت مداخلت سے کارکن منتشر ہوگئے۔
11:35am
سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ کی پولنگ اسٹیشن پر دبنگ انٹری۔ خلائی مخلق حواسوں پر سوار۔ بڑے مارجن سے میدان مارنے کا عزم۔ اہلیہ کا مزید کیا کہنا تھا ؟ دیکھیں اس ویڈیو میں۔
[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/8ie2UtwTF1E"]11:25am
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ ڈالا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں اس حلقہ کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ اسی حلقے سے باغی پی ٹی اٗئی رہنما عائشہ گلالئی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی میدان میں اترے ہیں۔
[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/1s6jwXxsNmc"]11:10am
چیف جسٹس ٓاف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اپنا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو الیکشن کرانے کا وعدہ پورا کردیا، اب عوام اپنا جمہوری حق ادا کریں۔
10:59am
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ حملے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکا بھوسہ منڈی کے علاقے میں پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا۔ جاں بحق افراد میں پولیس اہل کار بھی شامل ہے۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
[iframe width="425" height="350" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/nS9DuiGHGqM"]10:30am
سندھ کے اندرونی علاقے لاڑکانہ میں شاہ محمد پرائمری اسکول (پولنگ اسٹیشن) کے باہر کریکر حملے میں 5 افراد زخمی، جب کہ سانگھڑ میں قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 216 میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/FSDLO2C9lhE"]09:40am
فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 میں ن لیگی رہنما عابد شیر علی خاتون پريزائيڈنگ افسر سے لڑ پڑے۔ جھگڑے کے دوران سابق وزیر پانی و بجلی میں ایسی بجلی بھری کے خواتین کے پولنگ بوتھ کے اندر داخل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں کے درمیان بحث اين اے108پر خواتین ووٹرز کا نام نکالنے پر شروع ہوئی۔
[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/nLVQkNmb84Q"]۔09:15am
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پولنگ کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق، جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 270 ، جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، جب کہ 11 ہزار 673 اميدواروں ميں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ملک بھر میں 10 کروڑ50 لاکھ سے زائد ووٹرز ووٹ ڈاليں گے۔
[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/TpbtBYFVrt8"]پولنگ کے موقع پر ملک بھر میں 2 لاکھ 44 ہزار 867 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جس میں سے 17 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امیدوار کے نا اہل اور انتقال کر جانے کے باعث قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔
نتخابات کیلئے مجموعی طور پر 21 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر استعمال ہو گا۔ بیلٹ پیپرز میں پہلی بار سیکیورٹی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔
اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن حلقہ کی 8300 سروس کے ذریعے تصدیق کر لیں۔ عملے کیساتھ تعاون نہ کرنے اور کام میں خلل ڈالنے پر سخت کارروائی ہو گی۔ الیکشن کمیشن میں الیکشن سیل اور کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ الیکشن سیل میں نتائج موصول کرنے کیلئے 6 سکرینیں نصب کر دی گئی ہیں۔ سکرینز پر آرا یم ایس اور آر ٹی ایس کے ذریعے نتائج موصول ہوں گے۔ ادھر الیکشن کمیشن میں قائم کنٹرول روم میں 3 سکرینیں نصب کی گئی ہیں۔
[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/kByMh12xUlU"]سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف ووٹ ڈالنے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
کون کہاں ووٹ ڈالے گا ؟؟
قومی قائدین اپنے اپنے آبائی حلقوں میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، صدر مملکت ممنون حسین کراچی ‘نگراںوزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سوات‘ سپہ سالار پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ اپنا ووٹ امکانی طور پر مری بروری پولنگ اسٹیشن متصل آرمی ہائوس جاکر ڈالیں گے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے 53 میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے آبائی حلقہ این اے 132 جبکہ بلاول بھٹو زرداری این اے 200 لاڑکانہ میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نوابشاہ میں اپنے آبائی حلقہ میں ووٹ ڈالیں گے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے 57 مری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف این اے 58 گوجر خان، متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق این اے 7 لوئر دیر، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان چارسدہ ولی باغ میں اپنے آبائی حلقہ میں ووٹ ڈالیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 ، چوہدری نثار علی خان این اے 63 واہ کینٹ میں اپنے آبائی پولنگ سٹیشن چکری میں ووٹ ڈالیں گے۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اپناووٹ این اے154 حامد پور کنورہ میں کاسٹ کرینگے، جہاں سے ان کے صاحبزاد ے عبد القا در گیلانی الیکشن لڑرہےہیں،صبح 8بجےووٹ کاسٹ کرنےکےبعدوہ اپنےحلقہ این اے158 کیلئےروانہ ہوجائینگے،دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین و ملتان کےحلقہ این اے 156 اورپی پی 217 کے امیدوارشاہ محمود قریشی اوراین اے 157 کےٹکٹ ہولڈر زین قریشی آج ملتان کے حلقہ این اے 157 اورپی پی 218 کےپولنگ سٹیشن گورنمنٹ بوائز پرا ئمری سکول چک 3 ٹی ، نزد مخدوم رشید ضلع ملتان میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اپنا ووٹ آبائی علاقہ مخدوم رشید میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں دن 11 بجے کاسٹ کرینگے۔
انتخابی نتائج کا ترسیلی اور انتظامی سسٹم نصب
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کا ترسیلی اور انتظامی سسٹم نصب کیا جاچکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کو دو مرتبہ کامیابی سے چیک کیا جاچکا ہے، عوامی استعمال کے لیے الیکشن کمیشن کی موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نتائج کامیابی سے بھیجنے والے پریزائیڈنگ آفیسر کو ایک ہزار روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ووٹ کس طرح ڈالیں؟
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے امیدوار کو اصل شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لانا ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی آسانی کے لیے پولنگ اسٹیشن اور حلقہ انتخاب کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کر رکھی ہے جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ ووٹر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس بھیج کر پولنگ اسٹیشن معلوم کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر کو اصل شناختی کارڈ لازمی لانا ہوگا، زائدالمیعاد (expired) شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکتا ہے، تاہم اس کے علاوہ کوئی بھی دستاویزات ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گی۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دن ووٹرز موبائل فون اور کیمرہ وغیرہ اپنے ساتھ پولنگ اسٹیشن نہ لائیں اور خواتین کے دستی بیگ لانے پر بھی پابندی ہوگی۔