پیروں کی حکمرانی کو چیلنج کرنے والی نو عمر علیشاہ

جھنگ کے حلقہ این اے 114 میں دو پیروں فیصل صالح حیات اور محبوب سلطان کے مقابلے میں علاقے کی کم عمر اور تعلیم یافتہ علیشاہ افتخار غریب کی آواز کا منشور لے کر میدان میں آگئی۔

چھوٹی عمر بڑے ارادے، برسوں سے جھنگ پر پیروں کی حکمرانی کو چیلنج کرنے کیلئے 25 سالہ علیشاہ افتخار میدان میں آگئیں۔

حلقہ این اے 114 سے نوجوان امیدوار کا مقابلہ مخدوم فیصل صالح حیات اور مجبوب سلطان باہو سے ہے۔

علیشاہ افتخار کہتی ہیں کہ 50 سال ہوگئے یہ پیری کے نام پر ووٹ تو لے گئے لیکن کوئی بھی کام نہیں ہوا، اسی نے مجھے آگے آنے پر مجبور کیا، اپنی غریب عوام کی آواز بننا چاہتی ہوں۔

سابق نمائندوں سے بیزار حلقہ کے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ووٹرز بھی نئے لوگوں کو آزمانا چاہتے ہیں، کہتے ہیں کہ  کافی عرصہ سے ہم بڑے لوگوں کو ووٹ دے رہے ہیں، اب ہم تبدیلی چاہتے ہیں۔

Faisal Saleh Hayat

ELECTIONS2018

#GE2018

#ElectionPakistan

Maryam Nawaz Election 2018

#NikloPakistanKiKhatir

Alishah Iftikhar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div