آئل کمپنیوں کو کوڑیوں کے بھاؤ زمین کس قانون کے تحت الاٹ کی؟ چیف جسٹس کا نوٹس

Jul 24, 2018

آئل کمپنیوں کو کوڑیوں کے بھاؤ زمین کس قانون کے تحت الاٹ کی؟ چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب کرلیا۔

آئل کمپنیوں کو اونے پونے زمین الاٹ کرنے کا معاملہ پر چیف جسٹس نے سول سوسائٹی کے رکن عبداللہ ملک کی درخواست پر نوٹس لے لیا، ازخود نوٹس پر سماعت چھبیس جولائی کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی ۔

عدالت عظمیٰ نے متنازعہ پٹرول پمپس کے زیر التواء تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی مانگ لیا، سماعت پر پٹرول پمپس مالکان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div