سندھ ميں پی ایس پی کی ساٹھ سيٹيں ہونگیں، مصطفیٰ کمال کا بڑا دعوی

مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ ميں پي ايس پي کي ساٹھ سيٹيں ہونگيں پہلي بار اردو بولنے والا وزيراعليٰ کمان سنھبالے گا۔

چيئرمين پي ايس پي مصطفيٰ کمال نے سماء کے اینکر مبشرلقمان کو خصوصي انٹرويو ميں کہا کہ کل کراچي ميں تاريخ رقم ہوگي يہ تمام دعوے ہيں ، جيتنے کے ليے لڑ رہا ہوں، سندھ ميں پي ايس پي کي ساٹھ سيٹيں ہونگيں۔

مصطفيٰ کمال نے کہا کہ منہ ميں لالي پاپ رکھ کر کہتے ہيں اختيار نہيں،اختيار کا نہيں کردار کا مسئلہ ہے،کام کرنے کا اختيار نہيں تو کرپشن کا کيسے ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ميں دوستوں سے ملکر وزيراعليٰ لائيں گے،پہلي بار اردو بولنے والا وزيراعليٰ کمان سنھبالے گا، عمران خان کو وفاق ميں سب کوساتھ ملانا پڑے گا،ميراايجنڈا جس نے مانا اس کے ساتھ ہوجاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کي 51 سيٹيں اب ہماري ہونگيں،سندھ ميں 60سيٹيں پي ايس پي کو مليں گے، پي پي کي 40 سالہ تاريخ کا مشکل ترين اليکشن ہے،پي پي کو پچھلے اليکشن سے بھي کم ووٹ مليں گے۔

ELECTION

POLLING

MUSTAFA KAMAL

PSP

#GE 2018

Tabool ads will show in this div