پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ادائیگیاں روک دیں، جنوری سے معاوضے سے محروم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جنوری سے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاوضہ، ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی 20 کی فیس ابھی تک ادا نہیں کی، کھلاڑیوں کے رابطہ کرنے پر بورڈ نے نئے کنٹریکٹ کے اعلان تک ٹرخادیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو آسرے دینا شروع کردیئے، سینٹرل کنٹریکٹ فائنل ہونے تک ادائیگیاں روک دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جنوری سے کنٹریکٹ کی رقم ادا نہیں کی، بنگلہ دیش میں ہونیوالے ایشیاء کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی فیس سے بھی کھلاڑی تاحال محروم ہیں۔

معاوضے کیلئے کھلاڑیوں نے بورڈ سے رابطہ کیا تو جواب ملا، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان تک ادائیگیاں نہیں ہوسکتیں، بورڈ کے رویے پر کھلاڑیوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ سماء

extension

warrant

Tabool ads will show in this div