مریم نے جیل سے ٹویٹ کیسے کیا؟ سماء نے پتہ لگالیا

[caption id="attachment_1196212" align="alignnone" width="640"] Artwork: Uzair Mariwala[/caption]

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل کے اندر سے ٹویٹ کیسے کیا؟ سماء نے کھوج لگالیا

سماء کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ایون فیلڈ کیس میں سزا یافتہ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کے اندر سے ٹویٹ بااثر قیدی کا وائی فائی استعمال کرکے کیا۔

ذرائع کے مطابق بااثر قیدی راجہ ارشد قتل کے کیس میں سزا بھگت رہا ہے، راجہ ارشد چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے رشتہ دار کے قتل میں ملوث تھا اور اس نے جیل حکام کو بھاری رقم دیکر موبائل سروس کی سہولت لے رکھی ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 21 جولائی کو جیل سے پہلا ٹویٹ کیا تھا، اس کے بعد بھی وہ مزید 2 ٹویٹس کرچکی ہیں جس میں اپنی جماعت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو پیغام بھی شامل ہے۔

ELECTIONS2018

#GE2018

#ElectionPakistan

Maryam Nawaz Election 2018

#NikloPakistanKiKhatir

Tabool ads will show in this div