پی سی بی نے گرانٹ فلاور کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیرملکیوں کی شرکت کا سلسلہ شروع ہوگیا، ہیڈ کوچ وقار یونس اور اسپننگ کوچ مشتاق احمد کے ساتھ گرانٹ فلاور بلے بازوں کی خامیاں سدھاریں گے۔

وقار يونس اور مشتاق احمد کے بعد گرانٹ فلاور بھی کوچنگ اسکواڈ ميں شامل ہوگئی، زمبابوے کے سابق بيٹسمين گرانٹ فلاور اب پاکستانی کھلاڑيوں کو بلے بازی کے گر سکھائيں گے۔

گرانٹ فلاور 67 ٹٰيسٹ ميچوں ميں 3400 سے زائد رنز جبکہ 221 ايک روزہ ميچز ميں 6500 سے زائد رنز کا ريکارڈ رکھتے ہيں، 2010ء سے زمبابوے کے بيٹنگ کوچ ہيں، جس کا معاہدہ 30 جولائی کو ختم ہوگا۔

بيٹنگ کوچ کیلئے اعجاز احمد، شعيب محمد، منظور رانا اور گرانٹ ليوڈن نے بھی درخواستيں دی تھيں، ليکن کوچ کميٹی نے گرانٹ فلاور کے نام کا قرعہ نکالا، جو يکم اگست سے اپنی ذمہ دارياں سنبھال ليں گے۔ سماء

Tabool ads will show in this div