قومی انڈر19کرکٹرزکےساتھ ناانصافی کی انتہاء ہوگئی

انڈرنائنٹين کرکٹ ورلڈکپ کو پانچ ماہ گزر گئے۔ قومي کرکٹرز کو اب تک معاوضے نہيں مل سکے۔ چئیرمین نجم سیٹھی نے معاملہ جلد حل کروانےکی یقین دہانی کروائی تاہم ابھی تک کچھ نہ ہوسکا۔
پی سی بی کی جانب سے بورڈ کے افسران کي موجيں جاری ہیں۔ہرماہ باقاعدگي سے تنخواہ اورديگرمراعات حاصل کررہے ہيں۔ تاہم اب تک انڈرنائنٹين کرکٹ ورلڈکپ کےکھلاڑیوں کو معاوضہ نہیں ملاہے۔ورلڈکپ کوگزرےپانچ ماہ ہوگئے ہیں۔ کھلاڑی اس تاخیرپرپریشان ہیں۔اس کےعلاوہ آسٹریلیا کیخلاف سیریزکے معاوضے بھی تاحال ادا نہیں کیے گئےہیں۔
واضح رہےکہ قومی انڈر19کرکٹرزکوفی کس ساڑھےتین لاکھ روپےکی ادائیگی باقي ہے۔ چئیرمین نجم سیٹھی نے بھی یہ معاملہ جلد حل کروانےکاکہا تھاتاہم ابھی تک کچھ نہ ہوسکا۔
My attention has been drawn to outstanding dues of U19 players. I assure you these WILL be disbursed within 48 hours or ELSE.
— Najam Sethi (@najamsethi) July 22, 2018