ٹیکنالوجی

ایک ایسا روبوٹ، جو آپ کا دوست بن سکتا ہے

چین میں لوگوں کی تنہائی دور کرنے کیلئے ایک ایسا روبوٹ بنایا گیا ہے، جو باتیں سمجھ بھی سکتا ہے اور آپ سے باتیں بھی کرسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک ایسا روبوٹ بنایا گیا ہے، جو آپ کے گھر میں ایک گھر کے افراد کی طرح رہ سکتا ہے۔ والدین اسے اپنے بچوں کیساتھ چھوڑ سکتے ہیں اور پھر اسے سمارٹ فون ایپ سے منسلک کر کے اس کے ذریعے بچے سے ریموٹ ٹاک بھی کرسکتے ہیں اور اس پر نظر بھی رکھ سکتے ہیں۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ ہر قسم کی آواز کو سننے اور ہر چیز کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی آپ کا دوست نہیں، تو یہ روبوٹ آپ کا دوست بھی بن کر آپ کی خوشی یا غم کو بانٹ سکتا ہے۔

ایواتار مائنڈ روبوٹ ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ ٹینگ یو ہوانگ کا کہنا تھا اس روبوٹ کو آپ کے بچے کے دوست کے طور پر تیار کیا گیا ہے جب بچہ اسے دیکھے گا تو اسے اپنے ساتھی کے طور پر محسوس کریگا۔

یہ روبوٹ دو زبانیں بول سکتا ہے اور بچوں کو لطیفے سنانے اور ریاضی پڑھانے جیسے کام بھی کرسکتا ہے ،ساڑھے تین فٹ قد والا یہ روبوٹ آپ تقریباً 180000 پاکستانی روپے میں خرید سکتے ہیں۔

HOME

PARENTS

CHINA

Best friend

Ipal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div