کیوی بورڈ کی برینڈن میک کولم سے میچ فکسنگ کی تحقیقات سے متعلق خبروں کی تردید

اسٹاف رپورٹ

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کپتان برینڈن میک کولم سے میچ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کی خبروں کو مسترد کردیا۔

کیوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے برینڈن میک کولم سے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات نہیں کیں بلکہ کرپشن کیخلاف میک کولم کی کوششوں کو سراہا ہے۔
کیوی کرکٹ بورڈ کے مطابق برینڈن میک کولم کو میچز میں ایک لاکھ 80 ہزار ڈالرز کی آفر ہوئی تھی جس کی رپورٹ انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کو کردی تھی۔

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ میک کولم سے تحقیقات کی گئی تھیں اور انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ آئی پی ایل کے سیزن 2008ء میں انہیں ایک سابق کھلاڑی نے آفر کی۔

آفر کرنیوالے نے میک کولم سے کہا تھا کہ وہ رقم محفوظ کرنے کیلئے دبئی میں جائیداد خریدے پھر اسے فروخت کرکے اپنی بلیک منی کو وائٹ کرلے۔ سماء

تحقیقات

refugees

summer vacations

Tabool ads will show in this div