ووٹ ڈالنےکاآسان طریقہ

ملک کے عوام ایک انتہائی اہم ذمہ داری نبھانے جارہے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا اس کیلئے تیاری مکمل ہے۔ووٹ کيسے کاسٹ کرنا ہے، کن باتوں کا خيال رکھنا ہے؟ ووٹ ڈالنے کا صحيح طريقہ کیا ہے، یہ سب جاننا اہم ہے۔

پولنگ اسٹيشن جانے سے پہلے چند باتيں ياد رکھيں۔صرف اصل شناختي کارڈ ہمراہ لے جائيں۔پورے عمل ميں ووٹ کي رازداري لازم ہے۔کيمرہ اور موبائل فون اسٹيشن کے اندرہرگز نہ لے جائيں۔قطارميں اپنے نمبر پرکھڑے ہوں۔بحث وتبصرے سے گريز کريں۔

پريزائڈنگ افسرپولنگ عملے کا انچارج ہوتا ہے۔پولنگ کے دوران عملے، سکيورٹي ٹيم، اورمبصرين کا غيرجانبداررہنا لازم ہے۔ ووٹ ڈالنے کا صحيح طريقہ یہ ہےکہ اسٹيشن ميں داخل ہوکر سب سے پہلے پولنگ آفيسر کے پاس جائيے اوراپنا شناختي کارڈ دکھائيے۔وہ ووٹنگ فہرست ميں آپ کا نام تلاش کرے گا۔آپ کا نام اورسلسلہ نمبر بلند آواز سے پکارا جائے گا۔

اس کے بعد پولنگ ايجنٹس کا کام شروع ہوگا۔وہ آپ کا نام فہرست سے کاٹ ديں گےاورانگوٹھے کا نشان ليں گے۔ناخن کے جوڑ پرانمٹ سياہي لگائيں گے۔اب آپ قومي وصوبائي اسمبلي اسسٹنٹ پريزائيڈنگ آفيسرز کي جانب جائيں گے اور وہ بيلٹ پيپرکي پشت پردستخط اورمہرلگاکرآپ کے حوالے کريں گے۔

 قومي اسمبلي کيلئے سبز بيلٹ پيپرجبکہ صوبائي بيلٹ پيپر کا رنگ سفيد ہے۔اب آپ ووٹنگ اسکرين کے پيچھےجاکراپنے پسنديدہ اميدوارکے انتخابي نشان پرمکمل اطمينان سے مہرلگائيں گے۔

بيلٹ پيپر تہہ کريں اورسبز بيلٹ پيپرسبزڈھکن والے باکس ميں ڈاليں اورسفيد بيلٹ پيپروائٹ ڈھکن والے باکس ميں ڈاليں۔اس طرح آپ کاووٹ کاسٹ ہوجائےگا۔

POLLING

elections 2018

#GE2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div