پرویز مشرف غداری کیس: اکرم شیخ کے دلائل مکمل، میڈیکل رپورٹ مسترد

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : غداری کيس ميں پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر وکیل استغاثہ نے دلائل مکمل کرلئے، اکرم شیخ نے رپورٹ کو کاغذ کا ٹکڑا قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خصوصی عدالت نے وکیل صفائی کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔


خصوصی عدالت کے روبرو پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات پیش کئے، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں عدالتی سوالوں کا کوئی جواب نہیں، یہ محض کاغذ کا ٹکڑا ہے، اسے مسترد کیا جائے۔


پراسیکیوٹر نے نکتہ اٹھایا کہ پرویز مشرف نے دل کے دورے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تو ضروری ٹیسٹ کیوں نہیں کئے گئے، انجیو گرافی علاج نہیں بلکہ صرف تشخیصی ٹیسٹ ہے، جو صرف پرویز مشرف کے انکار کے باعث نہیں کی گئی، 28 روز گزرنے کے باوجود ملزم کی ای سی جی بھی نہیں ہوئی، ہائی رسک مریض کا انزائم ٹیسٹ اور انجیو گرافی 2 گھنٹوں میں ہونا ہوتا ہے۔


اکرم شیخ نے کسی ماہر امراض قلب کو بلا کر رپورٹ کا تجزیہ کرانے کی تجویز دی، اس سے پہلے عدالت نے وکیل صفائی کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی، بینچ نے عدالت سے متعلق غلط ریمارکس دینے پر رانا اعجاز کی سرزنش بھی کی۔ سماء

کے

Bushra Ansari

مسترد

کیس

رپورٹ

شیخ

smuggling

Tabool ads will show in this div