نجم سیٹھی کی پی سی بی سے چھٹی کا تفصیلی فیصلہ جاری، تمام اقدامات کالعدم

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد ہائيکورٹ نے نجم سيٹھی کی برطرفی سے متعلق تفصيلی فيصلہ سناديا، عبوری انتظامی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹی فکیشن کو بدنیتی پر مبنی قرار ديا گيا ہے، کمیٹی کے تمام فیصلے بھی کالعدم ہوگئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے 26 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پی سی بی کے وکلاء ذکاء اشرف کی برطرفی کی وجوہات ثابت نہیں کرسکے، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے عدالت کو ذکاء اشرف کی بحالی کے گزشتہ حکم نامے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منتخب باڈی کو وجہ بتائے بغیر ہٹانے کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دینا ضروری ہے، پی سی بی عبوری کمیٹی کی تشکیل کا اعلامیہ بدنیتی پر مبنی تھا، عدالت نے کمیٹی کے تمام فیصلوں کو کالعدم اور پی سی بی کے 38 برطرف ملازمين کو بحال کردیا۔ سماء

فیصلہ

planet

vaccines

Tabool ads will show in this div