راول پنڈی میں گرمی سے متاثرہ ووٹرزکےلیےہیٹ اسٹروک سینٹرقائم

Jul 24, 2018

لو سے متاثرہ ووٹرز کے علاج کیلئے راولپنڈی میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کر دئیےگئے۔

پولنگ کے روز گرمی کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت تیارہے۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نےمراکزصحت کو ایمرجنسی ہیٹ اسٹروک سینٹرز کا درجہ دے دیا۔

ضلع کےاٹھانوے بنیادی مراکزصحت،آٹھ رورل ہیلتھ سینٹر اور چھ تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرقائم کئے گئے ہیں۔

ڈی سی اوکےمطابق ووٹرزکی صحت کا خیال رکھنے کیلئےیہ اقدام اٹھایا گیا۔ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں لوسےمتاثرہ افراد کوطبی سہولیات کی فراہمی کے مکمل انتظامات موجود ہیں۔

elections 2018

#GE 2018

Tabool ads will show in this div